پی ایس ایل 9 : کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 9 : کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک )   پی ایس ایل 9  کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ  میں کراچی کنگز  نے ٹاس جیٹ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی  نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کی جانب سے  صائم ایوب صفر، محمد حارث 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابر اعظم 72 رنز بنا کر نمایاں رہے۔  اس کے علاوہ  ٹام کوہلر کیڈمور  2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال 1، لوک ووڈ 8 رنز بنا سکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے  حسن علی اور میر حمزہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں حاصل کیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ کپتان شان مسعود 12 ،  محمد اخلاق 24 رنز بنا سکے۔شعیب ملک  29 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پشاور زلمی کی جانب سے  لیوک ووڈ 2،وقار سلامت خیل نے1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کونٹینٹ پروڈیوسر