ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نےسوشل میڈیا ایکٹوسٹ روبا حیدر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ روبا حیدر کی درخواست پر سماعت کی.عدالت نے روبا حیدر کو 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا.
درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نےموقف اختیار کیا کہ کہ پراسکیوشن یہ ثابت نہیں کر سکی کہ جس اکاؤنٹ سے مریم نواز کی اے آر تصویر لگائی گئی وہ روبا حیدر کا ہے.
وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ایف آئی اے نے خود ہی مقدمہ درج کیا اور تفتیش بھی خود کر رہی ہے.سیاسی انجیرنگ کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا۔
وکیل نے استدعا کی کہ روبا حیدر کی درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے.
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نےسوشل میڈیا ایکٹوسٹ روبا حیدر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے پیک ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ روبا حیدر پر مقدمہ درج کیا تھا۔