(ویب ڈیسک ) اگلے ہفتے آسمان پر ایسا زبردست نظارہ دیکھنے میں آئے گا جو اس کے بعد 2040 تک دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
اس مہینے کی 28 تاریخ کو آسمان پر 7 سیارے دیکھ سکیں گے۔ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ان سب سیاروں کی نایاب پریڈ دوبارہ 2040 میں دیکھی جا سکے گی ۔
قبل ازیں جنوری میں 6 سیاروں کی پریڈ آسمان میں دیکھنے میں آئی تھی تاہم فروری کا اختتام زیادہ بہترین نظارے سے ہوگا۔
جیسا سب کو معلوم ہے کہ تمام سیارے سورج کے گرد مدار میں گھومتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ آسمان پر ایک قطار میں نظر آتے ہیں۔
28 فروری کو سوج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو آسمان پرٹیلی اسکوپ کے بغیر بھی دیکھا جا سکے گا۔ لیکن عطارد، زحل اور نیپچون کو دیکھنے کیلئے ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔
وینس افق پر مغرب میں جگمگاتا نظرآئے گا جبکہ مریخ جنوب میں ہوگا۔
مشتری کے لیے نظروں کو جنوب مغرب کی جانب لے جانا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد اسے دریافت کرنا آسان ہوگا۔
البتہ یورینس کو دیکھنا ذرا مشکل ہوگا کیونکہ اس کی چمک مدھم ہوگی مگر پھر بھی تاریک اور شفاف آسمان پر اسے مغرب۔ جنوب مغرب میں دیکھنا ممکن ہوگا۔
زحل جنوری میں تو آسانی سے نظر آرہا تھا مگر اب یہ سورج کے بہت قریب ہے اور مغرب میں لگ بھگ سورج کے ساتھ ہی غروب ہو جائے گا۔
زحل، نیپچون اور عطارد کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی تاکہ 7 سیارے ایک ساتھ آسمان پر دیکھ سکیں۔
اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کے بیشتر شہروں میں یہ نظارہ نظر آئے گا مگر اس کا انحصار موسم پر ہوگا۔