تیسریCOASانٹرکلب چیمپئن شپ 2026 میں سنسنی خیز مقابلے جاری

تیسریCOASانٹرکلب چیمپئن شپ 2026 میں سنسنی خیز مقابلے جاری
کیپشن: تیسریCOASانٹرکلب چیمپئن شپ 2026 میں سنسنی خیز مقابلے جاری

ویب ڈیسک: لاہور میں تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب چیمپئن شپ 2026 پورے جوش و جذبے سے جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر سنسنی خیز میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کا آخری مرحلہ 28 فروری 2026 کو اختتام پذیر ہوگا۔

فائنل راؤنڈ میں مجموعی طور پر 12 ٹیمیں شریک ہیں۔ پول A اور پول B میں 6،6 ٹیموں کے درمیان مقابلے جاری ہیں۔

پول A: پاک ہیرو ہاکی کلب لاہور، ہاکی کلب آف وہاڑی، POF واہ کینٹ، سول کوارٹر پشاور، شیروانی موٹرز کراچی، DHA ایرینا پر مشتمل ہے۔

پول B: علی امیر سرگودھا، رانا مجاہد علی فیصل آباد، باچا خان بنوں، سمیع عابد حیدرآباد، برنی کوئٹہ، نشتر اسلام آباد پر مشتمل ہے۔

ہاکی شائقین کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کرنے لگی۔ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے ایونٹ اہم سنگ میل قرار دیدیا۔

Watch Live Public News