بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن کو اپنی فضائی حدود اور ایئرپورٹس کے استعمال سے روک دیا

بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن کو اپنی فضائی حدود اور ایئرپورٹس کے استعمال سے روک دیا
کیپشن: بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن کو اپنی فضائی حدود اور ایئرپورٹس کے استعمال سے روک دیا

ویب ڈیسک: بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کو 19 فروری 2026 سے اپنی فضائی حدود اور ایئرپورٹس کے استعمال سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرلائن پر تقریباً 42 کروڑ بھارتی روپے (5 ملین ڈالر سے زائد) کے واجبات بقایا ہیں۔ بنگلادیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے بی) کا کہنا ہے کہ یہ رقم نیویگیشن، لینڈنگ، پارکنگ اور دیگر ایئرپورٹ چارجز کی مد میں کئی برسوں سے ادا نہیں کی گئی۔

حکام کے مطابق پابندی کے بعد اسپائس جیٹ کی پروازیں نہ تو بنگلادیشی فضائی حدود میں داخل ہو سکیں گی اور نہ ہی ملک کے کسی ہوائی اڈے پر لینڈ کر سکیں گی۔

Watch Live Public News