وزیراعظم اور بل گیٹس کا رابطہ، اہم امور ہر گفتگو

وزیراعظم اور بل گیٹس کا رابطہ، اہم امور ہر گفتگو
اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے اہم امور پر گفتگو کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کوویڈ 19 کے چیلنجوں کے باوجود پولیو کے خاتمے کی مہم شدت سے جاری ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس دوران پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور حالیہ کوڈ 19 وبا سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بل وملنڈا گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے غربت کے خاتمے، امراض اور دنیا میں عدم مساوات کے خاتمے کے لئے کام کو سراہا۔ انہوں نے فائونڈیشن کے پاکستان میں کام کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کوویڈ 19 کے چیلنجوں کے باوجود پولیوکے خاتمے کے لئے مہم شدت سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پولیو کے کیسز میں 2021 میں تیزیسے کمی کے ساتھ مثبت پیشرفت جاری ہے اورپورے سال میں صرف ایک پولیو کیس ریکارڈ ہوا ہے۔ گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے کوڈ ویکسین تک رسائی کی مضبوط وکالت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نےزور دیا کہ کوویڈ- 19 ویکسین کی مساوی،بروقت اور متناسب ترسیل اہم ہے کیونکہ اس سے کم آمدن ملکوں کو اس وبا کے سماجی اور معاشی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملی۔ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی حالیہ کوششوں کو سراہتے ہوئےپولیو کے خاتمے کے اپنے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے کوویڈ 19 کی ویکسینیشن کی کامیاب مہم کو سراہتے ہوئے گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ وزیراعظم اور بل گیٹس نے شراکت داری کے مقاصد کے لئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Watch Live Public News