بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،اہم فیصلےکی تیاریاں شروع

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،اہم فیصلےکی تیاریاں شروع
کیپشن: بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،اہم فیصلےکی تیاریاں شروع

ویب ڈیسک: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے مشکلات دورکرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک مالی سال میں بجلی بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے صارفین کو قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی بھی تجویز دے دی۔

دستاویز کے مطابق نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے 7 روز میں رائےطلب کرلی۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ   بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہو گی۔

نیپرا نے جون 2024 میں کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی تھی۔ اس وقت مالی سال میں صرف ایک مرتبہ ہی بجلی کے بلوں کی قسطیں کرنےکی اجازت ہے۔

Watch Live Public News