سگےباپ نےغیرت کےنام پربیٹی اور اس کےدوست لڑکےکو قتل کر دیا

سگےباپ نےغیرت کےنام پربیٹی اور اس کےدوست لڑکےکو قتل کر دیا
کیپشن: سگےباپ نےغیرت کےنام پربیٹی اور اس کےدوست لڑکےکو قتل کر دیا

ویب ڈیسک: ملیر رفاہ عام میں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی اور مرنے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ لڑکی کے باپ اظہر نے کی، ملزم نے دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا، واردات کے بعد ملزم کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ  دونوں افراد کو سر پر ایک ایک گولی ماری گئی ہے، جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول اور سکہ ملا ہے۔

Watch Live Public News