(ویب ڈیسک ) آسمان پر سیاروں کی پریڈ کا خوبصورت منظر بہت جلد دیکھنے کو ملے گا ۔
جنوری کے آخری ہفتے سے فروری کے وسط تک آسمان پر سیاروں کی پریڈ ہو گی ۔ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، اور زحل ایک قطار میں ظاہر ہوں گے۔ زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل آنکھ سے نظر آئیں گے۔ جبکہ نیپچون اور یورینیس کو دوربین کی مدد سے دیکھا جا سکے گا۔
سیاروں کو آسمان پر دیکھنے کا بہترین وقت غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوب مشرق کی طرف ہوگا۔ آسمان پر چار یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو پلینیٹری پریڈ یا سیاروں کی قطار کہا جاتا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ آسمان میں 4 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو عام طور پر سیاروں کی پریڈ کہا جاتا ہے۔ یہ چشم کشا سیاروں کا واقعہ جنوری کے آخری ہفتے سے شروع ہو کر فروری 2025 کے وسط تک ہمارے آسمانوں کو رونق بخشے گا۔
ترجمان کے مطابق فلکیات کے شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت منظر ہوگا۔ عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، اور زحل ایک قطار کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔ تمام سیاروں میں سے زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل آنکھ سے نظر آئیں گے۔باقی سیاروں نیپچون اور یورینیس کو دیکھنے کے لئے دوربین یا ٹیلیسکوپ کی مدد لینی پڑے گی۔
ترجمان سپارکو نے بتایا کہ سیاروں کو آسمان پر دیکھنے کا بہترین وقت سورج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق کی طرف ہوگا۔