(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام مل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا کو سیف علی خان کو صحیح وقت پر اسپتال پہنچانے پر 11 ہزار روپے کا انعام دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ انعامی رقم رکشہ ڈرائیور کو ایک سماجی ادارے کی جانب سے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ رکشہ ڈرائیور بھجن سنگھ رانا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ جب میں سیف علی خان کو اسپتال لے کر گیا تو ان کی کمر زخمی تھی، مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ سیف علی خان میرے رکشے میں بیٹھے ہیں، میں نے سوچا کہ کوئی زخمی شخص ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا رکشہ اسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر پہنچا تو ایک ایمبولینس وہاں سے نکل رہی تھی، ہنگامہ دیکھ کر اسپتال کا عملہ فوراً ہماری طرف آیا، تب مجھے پتہ چلا کہ میرے رکشے میں سیف علی خان ہیں۔