جی ایچ کیوحملہ کیس:وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

جی ایچ کیوحملہ کیس:وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد
کیپشن: جی ایچ کیوحملہ کیس:وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلا کی جانب سے بانی پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی اس مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں بلکہ وہ جیل حکام کی تحویل میں ہیں، اس لیے ان سے ملاقات کی اجازت دینے کا اختیار جیل انتظامیہ کے پاس ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق یہ معاملہ انسداد دہشتگردی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے وکلا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست خارج کر دی۔

Watch Live Public News