ویب ڈیسک: اداکارہ صبور علی نے اپنی بہن اور معروف اداکارہ سجل علی کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر چند دلکش تصاویر شیئر کیں، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ان تصاویر میں دونوں بہنوں کے درمیان محبت اور خوشگوار لمحے واضح طور پر نظر آ رہے تھے۔
صبور علی نے تصاویر کے ساتھ سجل علی کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ تصاویر دونوں بہنوں کے مضبوط رشتہ اور خلوص کی خوبصورت عکاسی کرتی ہیں۔
سالگرہ کی ان تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی، جہاں مداحوں اور شوبز شخصیات نے سجل علی کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور تصاویر کی خوب تعریف کی۔ تاہم، کچھ صارفین نے دونوں بہنوں بالخصوص صبور علی کے بولڈ لباس پر تنقید بھی کی۔