اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو روز کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی دو روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو دو دن کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور انہیں دس، دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ جسٹس اعظم خان نے دونوں کی درخواست پر سماعت کی۔

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر ایف آئی آر لیک کرنے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات کے دوران اسلام آباد کی ضلع کچہری کی لیگل برانچ کو تالا لگا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لیگل برانچ کے عملے پر ایف آئی آر لیک کرنے کا الزام ہے، جس پر پولیس کے سینئر افسران نے تالا لگایا۔

یاد رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف جولائی میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، لیکن انہوں نے ضمانت کے لیے پہلے درخواست نہیں دی تھی۔ دونوں کل سے ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کے لیے موجود تھے۔

Watch Live Public News