ویب ڈیسک: اوپن اے آئی ایک نئی اے آئی ڈیوائس تیار کر رہا ہے جو چیٹ جی پی ٹی پر مبنی ہو گی اور اسے کان کے پیچھے پہننے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔ اوپن اے آئی کے گلوبل افیئرز آفیسر کرسک لیہان نے بتایا کہ یہ ڈیوائسز 2026 کی دوسری ششماہی میں متعارف کرائی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کو توقع ہے کہ 2026 کے آخر تک یہ ڈیوائسز دستیاب ہوں گی، تاہم اس بارے میں تفصیلات دینے سے گریز کیا۔
یہ ڈیوائس ایپل کے ائیر پوڈز کی طرح ہوگی، جسے کانوں میں لگایا جا سکے گا۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ ڈیوائس ستمبر 2026 تک متعارف کرائی جا سکتی ہے، اور 2028 تک پانچ مزید ڈیوائسز بھی پیش کی جائیں گی۔
اوپن اے آئی نے مئی 2025 میں ایپل کے سابق ڈیزائن چیف جونی آئیو اور اوپن اے آئی کے CEO سام آلٹمین کی مشترکہ کمپنی آئی او کو خرید لیا تھا، جس کا مقصد ایک وائس ایکٹیو اے آئی اسسٹنٹ تیار کرنا ہے۔
سام آلٹمین نے فروری 2025 میں انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اوپن اے آئی اسمارٹ فونز کے متبادل کے طور پر چیٹ جی پی ٹی ہارڈ ویئر (ڈیوائسز) تیار کرنے پر کام کر رہا ہے۔