لاہور ( پبلک نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری اور اس کی کنیزیں اور نابالغ ٹولہ اپنی مقبولیت بڑھانے اور ہندستان سے کاروباری تعلق کی بنیاد پر آزاد کشمیر کے الیکشن میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہیں۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ در پردہ جعلی راجکماری کا ہندوستان کی قیادت اور وہاں کی کاروباری کمیونٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کو مضبوط بنانے کیلئے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنارہی ہیں، کشمیر جیسے حساس مسئلہ پر آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بہتان تراشی کررہا ہے ، دھاندلی کا وایلہ اور شور کا مطلب یہ ہے کہ اپوزیشن کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں اپنے شکست نظر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن آپ کا لگایا اور وزیر اعظم آپ کی جماعت کا ہے ، 187بلین روپے آزاد کشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہورہے ہیں اور ڈویلپمنٹ کا بجٹ صرف 28ارب روپے ہے، جعلی راجکماری جہاں جہاں سرکس اور شو لگارہی ہے وہاں پر ہزاروں ملازمین ان جلسوں میں جارہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راجکماری بھارتی تسلط زدہ کشمیر کے مقابلہ میں کاپاکستانی تسلط زدہ کشمیر کا بیانیہ لارہی ہے، مریم صفدر آزاد کشمیر میں کھڑی ہو کر جس طرح بولتی ہے تو وہاں انڈین میڈیا اس کی بے ہودہ اور اداروں کے خلاف غلیظ زبان کو لائیو کٹ دیتا ہے، اس کا مطلب یہ ہوا یہ دشمن کے ہاتھوں کھلونا بن چکی ہے ، یہ خاندان پاکستان کو نقصان پہنچانے کے در پہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خاندان چاہتا ہے اگراقتدا ر میں ہو تو پاکستان چاہیئے اگر اقتدار میں نہیں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم نہیں ہونے دینا، وزیر اعظم عمران خان کی ملکی ترقی کیلئے کوششوں کو سبوتاژ کرنا ان کا مقصد ہے ، گلگت ، بلتستان کی طرح آزاد و جموں کشمیر میں بھی اپوزیشن منہ کی کھائے گی ،پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں بھی اپنی حکومت بنانے جارہی ہے ۔