(ویب ڈیسک ) چھت سے گر کر مفلوج ہونے والی مریضہ حلیمہ بی بی کو ریسکیو ایئر ایمبولینس کے ذریعے میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اپناایک اور وعدہ پورا کر دیا، چھت سے گر کر مفلوج ہونے والی مریضہ حلیمہ بی بی میانوالی سے راولپنڈی منتقل کردیا۔
میانوالی کی چالیس سالہ حلیمہ بی بی دو رز قبل چھت سے گرکرمفلو ج ہوگئی تھی۔ حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لئے بڑے ہسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا۔
میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن نے حلیمہ بی بی کے علاج کے لئے راولپنڈی ریفر کیا،وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر حلیمہ بی بی کو”گولڈن آور“ میں میانوالی سے راو لپنڈی کامیابی سے منتقل کردیا گیا۔اس آپریشن کی نگرانی ڈاکٹر راضون نصیر نے کی۔
ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو فوری طور پر میانوالی سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بہترین اور بروقت علاج پنجاب کے ہر شری کا حق ہے، ضرور دیا جائے گا۔