کیا شاہ رخ خان زخمی ہوکر امریکا گئے؟ حقیقت سامنے آگئی

کیا شاہ رخ خان زخمی ہوکر امریکا گئے؟ حقیقت سامنے آگئی
کیپشن: کیا شاہ رخ خان زخمی ہوکر امریکا گئے؟ حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک: بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے فلم سیٹ پر زخمی ہونے کی خبروں کو محض افواہ قرار دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا اور میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اداکار فلم کنگ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے اور انہیں کمر کی تکلیف لاحق ہوئی ہے۔

خبریں تھیں کہ شاہ رخ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد امریکا منتقل کیا گیا ہے اور وہ جلد برطانیہ میں آرام اور علاج کے لیے قیام کریں گے، جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

تاہم اب بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی نے شاہ رخ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اور اداکار مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ شاہ رخ خان معمول کے مطابق فزیوتھراپی اور چیک اپ کے لیے امریکا گئے ہیں، جہاں وہ اکثر جاتے رہتے ہیں۔ وہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں روانہ ہوئے تھے اور جلد وطن واپسی متوقع ہے۔

Watch Live Public News