ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف مذہبی رہنما اور اسکالر مولانا طارق جمیل نے ملائیشیا میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی رہائی کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے اپنے حالیہ دورۂ ملائیشیا کے دوران ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عمران خان کی تین سالہ قید پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اسے سیاسی انتقام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیرِاعظم کی جلد رہائی اور ملک میں عدل و انصاف کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان اس وقت مختلف مقدمات میں سزا سنائے جانے کےبعد جیل میں قید ہیں، جسے ان کے حامی اور متعدد بین الاقوامی مبصرین سیاسی انتقام سے تعبیر کر رہے ہیں۔
مولانا طارق جمیل کی جانب سے کی گئی دعا کو سوشل میڈیا پر عوام کی بڑی تعداد نے سراہا ہے، اور اسے ایک مثبت پیغام قرار دیا جا رہا ہے جو انصاف اور قومی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
Prominent religious leader, scholar Maulana Tariq Jameel has offered special prayers in Malaysia for the release of former Pakistani PM Imran Khan, who has been imprisoned for three years by the current Pakistani establishment on the grounds of political vendetta.#imrankhanPTI pic.twitter.com/QQA1Dyp6UN
— Muhammed Faisal (@Intl_Mediatior) July 20, 2025