بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل،سینئرصحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل،سینئرصحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

(ویب ڈیسک ) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے مبینہ غیرت کے نام پر قتل کے دل دہلا دینے والے واقعے کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

صحافی زاہد گشکوری کے مطابق  یہ واقعہ عیدالاضحیٰ سے چند روز قبل جون کے پہلے ہفتے میں پیش آیا۔ جائے وقوعہ کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں، کچھ رپورٹس میں دِگاری (کوئٹہ) جبکہ دیگر میں کولپور، ہرنائی یا مستونگ کے سرحدی علاقے کا ذکر کیا گیا ہے۔

زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان کا نام احسان سمالانی بتایا گیا ہے، جبکہ لڑکی کا اصل نام سامنے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر زیرک اور شیتل کے فرضی نام استعمال کیے جا رہے ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق لڑکی کو اس کا بھائی جلال لے گیا تھا اور اسی نے فائرنگ کی۔

صحافی نے بتایا کہ لڑکی کا تعلق ستک زئی قبیلے سے تھا جو کولپور، بولان، ماچھ اور دگاری جیسے علاقوں میں آباد ہے۔ مقتولین پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے درمیان مبینہ طور پرغیز ازدواجی تعلقات تھے۔ تقریباً ڈیڑھ سال قبل دونوں خاندانوں نے جرگے کے ذریعے معاملہ نمٹایا تھا اور احسان کو علاقے سے نکال دیا گیا تھا، شرط یہ تھی کہ وہ دوبارہ علاقے میں نظر نہ آئے۔

تاہم، جون میں احسان دوبارہ علاقے میں نظر آیا جس پر کچھ افراد نے اسے پکڑ لیا۔ لڑکی کو اس کے گھر سے نکالا گیا اور دونوں کو پہاڑ کے دامن میں لے جا کر قتل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News