نارنگ منڈی: ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

نارنگ منڈی: ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: نارنگ منڈی میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق افسوس ناک حادثہ رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر پیش آیا، متاثرہ خاندان کا تعلق نارنگ منڈی کے گاؤں ڈیرہ میواں سے ہے۔

جاں بحق افراد میں 42 سالہ تسلیم، 32 سالہ شبنم، 20 سالہ علی اور 2 سالہ بچی شامل ہے، موٹر سائیکل سوار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ٹرالر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

 20 سالہ علی موٹر سائیکل چلا رہا تھا، سامنے سے آنے والے ٹرالر نے ٹکر ماری، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، علاقے میں کہرام مچ گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، ورثاءنےشدید احتجاج کیا، اہل علاقہ نے ٹرالر ڈرائیور کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Watch Live Public News