نورین نیازی کے متنازع بیان اور علیمہ خان کی سیاسی سرگرمیوں پر پی ٹی آئی کا ردعمل

نورین نیازی کے متنازع بیان اور علیمہ خان کی سیاسی سرگرمیوں پر پی ٹی آئی کا ردعمل
کیپشن: نورین نیازی کے متنازع بیان اور علیمہ خان کی سیاسی سرگرمیوں پر پی ٹی آئی کا ردعمل

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن نورین نیازی کے متنازع بیان اور علیمہ خان کی حالیہ سیاسی سرگرمیوں کو انفرادی اقدامات قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ پارٹی کی پالیسی کی نمائندگی نہیں کرتے۔

پی ٹی آئی کی قیادت کا کہناہے کہ نورین نیازی کا حالیہ بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور اسے پارٹی مؤقف نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ اسی طرح علیمہ خان کی جانب سے عوامی رابطہ مہم اور اسٹریٹ موومنٹ سے متعلق سرگرمیوں کو بھی ان کا ذاتی اقدام قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت احتجاجی تحریک کے حوالے سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی بڑے سیاسی فیصلے یا عوامی احتجاج کا حتمی اعلان صرف پارٹی قیادت ہی کرے گی۔

پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی کی سیاسی حکمت عملی اور فیصلے منتخب قیادت ہی طے کرے گی، جبکہ عمران خان کے اہلِ خانہ کی سیاسی سرگرمیاں ان کی ذاتی حیثیت میں تصور کی جائیں گی۔ تاہم، پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی کے خاندان سے مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔

واضح رہے کہ نورین نیازی نے حال ہی میں ایک یوٹیوب انٹرویو میں "معرکۂ حق" اور پاک فوج سے متعلق ایک متنازع بیان دیا تھا، جس کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے انہیں نوٹس جاری کیا۔

دوسری جانب علیمہ خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ریلیوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

Watch Live Public News