امریکا، ایران ثالثی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

امریکا، ایران ثالثی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا
کیپشن: امریکا، ایران ثالثی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہو گیا

ویب ڈیسک: امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی ثالثی اور کشیدگی میں کمی کی امیدوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 35 سینٹ، یعنی 0.4 فیصد کمی کے بعد 88.87 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی ستمبر کے لیے فراہمی کی قیمت تقریباً مستحکم رہی اور 82.47 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہی۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بدستور برقرار ہے، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی خبروں اور ممکنہ سفارتی پیش رفت نے سرمایہ کاروں کے خدشات میں وقتی کمی پیدا کی، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھنے میں آیا۔

ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران تیل کی قیمتوں کا رخ خطے کی سکیورٹی صورتحال، آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت اور امریکا و ایران کے درمیان سفارتی پیش رفت پر منحصر رہے گا۔

Watch Live Public News