(ویب ڈیسک) صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا ہے کہ الیکشن جیتے تو شہباز شریف کو کہوں گا مجھے وزیر اعظم آزاد کشمیر بنا دے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت عرصے بعد آپ سے ملاقات ہو رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کے ساتھ میرا دلی لگائی ہے۔مظفرآباد میں بھی موٹروے جیسے منصوبے کیوں نہیں بنے؟دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ خوبصورت موٹروے بننی چاہیئے۔آزاد کشمیر میں بھی موٹروے جیسے منصوبے بننے چاہیئں ۔ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں میں کبھی تفریق نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب جیسے منصوبے مظفر آباد اور آزاد کشمیر میں بھی بنیں گے۔عوام نے موقع دیا تو آزاد کشمیر کے تمام مسائل حل کریں گے۔پنجاب کی ترقی کا آغاز شہباز شریف نے کیا، مریم نواز اس کی تکمیل کر رہی ہیں ۔عوام نے کامیاب کیا تو ہر تین ماہ بعد آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا۔نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے وہ پورا کرتا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے چپے چپے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے۔لاہور جیسی ترقی مظفر آباد میں بھی نظر آئے گی۔آئندہ چند دنوں میں مظفر آباد کیلئے 10 گرین بسیں چلیں گی۔آزاد کشمیر کیلئے 15 موبائل ہسپتال بھی لے کر آرہے ہیں ۔