’فضل الرحمن اقتدار سے دوری کے صدمے سے دوچار ہیں‘

’فضل الرحمن اقتدار سے دوری کے صدمے سے دوچار ہیں‘
لاہور ( ویب ڈیسک ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر ٹویٹس میں کہا کہ فضل الرحمن اقتدار سے دوری کے صدمے سے دوچار ہیں، فضل الرحمن منافقت کی علامت ہیں، جھوٹ اور گمراہی پھیلانے میں فضل الرحمن جعلی راجکماری، کنیزوں اور چیلوں کے تمام ریکارڈ توڑ چکے۔معاون خصوصی نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں لکھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کا کردار پوری دنیا نے تسلیم کیا، جعلی مولانا اپنی ہی خماری میں مست ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر، فلسطین کو اجاگر کیا۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1406853731317129216فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ جس انداز سے وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر و فلسطین کو اجاگر کیا اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، بطور چئیرمین کشمیر کمیٹی فضل الرحمن لاکھوں کی لسی پی کر گہری نیند سوئے رہے، پاکستان کی خارجہ محاذ پر حاصل کردہ کامیابیوں پر واویلا مولانا کی منفی سیاست کا آئینہ دار ہے۔

Watch Live Public News