فائنل کا تیسرا روز تھا، نیوزی لینڈ کی اننگز چل رہی تھی، ویرات کوہلی فیلڈنگ سلپ پر موجود تھے۔ باہر سے ڈھول کی آواز سنائی دی۔ غیر متوقع طور پر ویرات نے بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی چلی گئی۔بھارتی کرکٹ شائقین ویرات کے بھنگڑے کو جیت کا اشارہ قرار دے رہے ہیں۔ اگر بھارت جیت جاتا ہے تو وہ ورلڈ چمپئن شپ اپنے نام کر لے گا۔Some Punjabi Dance steps by Virat Kohli. pic.twitter.com/T0IIRW8g4l
— Johns. (@CricCrazyJohns) June 20, 2021
ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہونے کے ساتھ ویرات کوہلی پائے کے بلے باز ہیں، یہ سبھی جانتے ہیں مگر ان کے اندر ایک اور ٹیلنٹ بھی ہے جس شاید بہت سے لوگ نہ واقف ہوں۔ہاں جی! یہ ٹیلنٹ پنجابی بھنگڑا کا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کی ویڈیو خاصی وائرل ہو رہی ہے۔ انگلیڈ کے شہر ساؤتھ ایمپٹن میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلد چمپئن شپ کے فائنل میں مد مقابل تھیں۔