اینڈین ایکٹرس کا سرجری سے چہرہ بگڑ گیا

اینڈین ایکٹرس کا سرجری سے چہرہ بگڑ گیا
انڈین ایکٹریس سواتی ستیش نے دانتوں کی سرجری کروائی اور سرجری غلط ہونے کی وجہ سے اداکارہ کا چہرہ خراب ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹکا سے تعلق رکھنے والی مقامی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سواتی ستیش نے روٹ کنال کی سرجری کروائی کہ اس سے انہیں اپنے دانتوں کے درد سے نجات مل جائے گی لیکن انہیں اندازاہ نہیں تھا کہ یہ سرجری ان کا چہرے ہی بگاڑ دے گی۔ سواتی کی سرجری سے قبل اور بعد کی تصاویر کا موازنہ سوشل میڈیا پر کیا جارہا ہے ، کہ جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ ان کے ہونٹ، منہ اور ناک سرجری کے بعد کافی حد تک سوج گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد سواتی کے فینز اپنی ہر دل عزیز اداکارہ کے لیے کافی پریشان ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 دن گزر چکے ہیں کہ اداکارہ کا چہرہ سوجا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور اس کا اندازہ ہی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس قدر صدمے اور تکلیف میں مبتلا ہوں گی۔ اطلاعات کے مطابق سواتی کلینک کے خلاف قانونی کارروائی پر بھی غور کر رہی ہیں تاہم وہ اب دوسرے اسپتال سے اپنے سوجے ہوئے چہرے کا علاج کروا رہی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔