راولپنڈی :  ڈاکٹرز  کا کارنامہ ، 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ سرجری کرکے دوبارہ جوڑ دیا

راولپنڈی :  ڈاکٹرز  کا کارنامہ ، 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ سرجری کرکے دوبارہ جوڑ دیا

(ویب ڈیسک) جہلم کے رہائشی پانچ سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے جسم سے مکمل طور پر الگ ہوگیا تھا۔

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹرز کا کارنامہ،5سالہ بچے کے کٹے ہوئے ہاتھ کو دوبارہ جوڑ کر کامیاب ری پلانٹیشن سرجری مکمل کرلی۔

جہلم کے رہائشی پانچ سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے جسم سے مکمل طور پر الگ ہوگیا ۔بچے کو 28اگست کو ہولی فیملی اسپتال لایا گیا۔شعبہ پلاسٹک سرجری کے ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر امبرین کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔

بچے کے ہاتھ کو پیچیدہ مائیکرو ویسکیولر سرجری کے ذریعے کامیابی سے واپس جوڑدیا گیا۔ سرجری کے دوران خون کی شریانوں، رگوں اور دیگر اہم ساختوں کو انتہائی باریک تکنیک کے ذریعے بحال کیا گیا جس سے خون کی روانی بحال ہوئی۔

ڈاکٹرز کا کہناہے کہ  کم عمر بچے میں ہاتھ کی ری پلانٹیشن ایک انتہائی پیچیدہ اور وقت طلب سرجری ہوتی ہے،بروقت ریفرل، مناسب طریقے سے محفوظ کیا گیا کٹا ہوا عضو اور ماہر مائیکرو سرجیکل ٹیم انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔حادثے میں جسم کا کوئی عضو کٹ جائے تو اسے براہِ راست برف پر رکھنے کے بجائے صاف پلاسٹک بیگ میں محفوظ کرلیں،بیگ کو برف والے دوسرے برتن میں رکھیں اور مریض کو فوری طور پر ایسے مرکز میں منتقل کریں جہاں مائیکرو سرجری کی جاتی ہو۔

Watch Live Public News