عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم ، طوبیٰ انور کا ردعمل

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم ، طوبیٰ انور کا ردعمل
حال ہی میں انتقال کرجانے والے رکن قومی اسمبلی اور مشہور ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے فیصلے کے خلاف ان کی دوسری سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کا بھی مؤقف سامنے آیا ہے۔ ایک شہری کی درخواست پر کراچی کی مقامی عدالت نے 18 جون کو عامر لیاقت کی قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے تحت گزشتہ روز پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سعید کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس سرجن کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامے میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹیم جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی موجودگی میں جمعرات 23 جون کو صبح 9 بجے پولیس سرجن کے دفتر سے عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں قبرکشائی کے لیے روانہ ہوگی۔ اسی حوالے سے عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ روز ٹوئٹر پر یہ لکھا کہ ’اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھا تو ان کے انتقال کے روز ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا ۔’ان کے انتقال کو ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کرنا لواحقین کے لیےانتہائی تکلیف دہ ہے‘۔ طوبیٰ انور نے لکھا کہ ’تاہم مجھے اللہ کی مر ضی پربھروسہ ہے، میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملات کا بہترین انتظام کرنے والا ہے‘۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔