ہندوستان کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

ہندوستان کی معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی
ممبئی: بھارتی اداکارہ رشمیریکھا اوجھا اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں یہ بھارتی ٹیلی وژن کی مشہور اداکارہ ہیں. بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی 23 سالہ ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ رشمیریکھا اوجھا 18 جون کی رات کو بھوبانیشور میں واقع اپنے کرائے کے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اداکارہ کے والد نے ان کے بوائے فرینڈ پر ان کے قتل کا الزام لگایا ہے کہ جس کے ساتھ اداکارہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھیں، دوسری جانب سینئر پولیس افسر نے موت کو غیر فطری قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کہ مطابق پولیس اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کر رہی ہے، تاہم ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے کیونکہ پولیس کو ایک نوٹ ملا ہے،کہ جس میں رشمیریکھا نے لکھا ہے کہ’ اس کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے‘۔ رشمیریکھا کے والد نے کہا ہے کہ انہیں بیٹی کی موت کی اطلاع اس کے بوائے فرینڈ سنتوش نے دی تھی جبکہ ہمیں مالک مکان سے معلوم ہوا کہ سنتوش اور رشمی میاں بیوی کے طور پر رہتے تھے۔ یاد رہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے یا اس کی موت کے پیچھے کسی اور کا ہاتھ ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔