صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کرنے والا بدبخت ملزم گرفتار

 صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کرنے والا بدبخت ملزم گرفتار
کیپشن: صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کرنے والہ بدبخت ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: حجرہ شاہ مقیم پولیس کا کہنا ہے کہ صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کرنے والے بدبخت ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے گستاخ ملزم میاں علی رضا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے،گستاخ ملزم نے سوشل میڈیا پر حضرت عمرفاروق کی شان میں گستاخی کی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے مسلک اہلسنت کو بھی سوشل میڈیاپر گالی دی،کسی کو بھی صحابہ اکرام کی شان میں گستاخی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ایسے کرنے والے ملزم کو سخت سزا دی جائے گی۔

Watch Live Public News