ہمایوں سعید نے اپنی اکلوتی بیٹی کا نام بتا دیا، مداح حیران

ہمایوں سعید نے اپنی اکلوتی بیٹی کا نام بتا دیا، مداح حیران

 ویب ڈیسک: پاکستانی فلم اور ٹی وی کی انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار ہمایوں سعید نے 25 سال بعد اپنی بیٹی کا ذکر کیا اور اپنی اکلوتی بیٹی اسکا نام بھی بتا دیا۔ 

حال ہی میں اداکار ہمایوں سعید نے میزبان اور قریبی دوست احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں خصوصی شرکت کی جس میں انہوں نے نہ صرف اپنی فنی زندگی کے اس پہلو کی بات کی کہ جس کو انکے مداح نہیں جانتے تھے۔

انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی جس میں بنیادی طو رپر انکا بے اولاد ہونا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے طرح طرح کی باتیں بنائی گئیں۔

پوڈکاسٹ میزبان کی جانب سے اس حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ میں یہ بات آج واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری ایک ہی بیٹی ہے اور وہ ہے ثناء، لوگ اپنے دلوں کو یہ کہہ کر تسلی نہ دیں کہ ثناء میری سالی ہے، نہیں وہ میری بیٹی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ثناء 25 سال سے میرے ساتھ ہے، میں نے اور اہلیہ ثمینہ نے اسے پالا ہے اور وہ میرے گھر کی رونق ہے، میں نے جو بھی کمایا ہے، گھر، کمپنیز سب کچھ ثناء کا ہی ہے، میری ساری خوشیاں ثناء کی ہیں۔ 

اداکار ہمایوں سعید کی 90 کی دہائی میں ثمینہ ہمایوں کے ساتھ شادی ہوئی تھی، ان کی شادی کو 25 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے۔ 

ہمایوں سعید نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے ہمارے بچے نہیں ہیں۔ یہ اللہ کی طرف سے ہے کہ ہمارے بچے نہیں ہیں، لیکن میں اپنے آس پاس کے تمام بچوں سے پیار کرتا ہوں۔

Watch Live Public News