نیا اسلامی سال 27 جون سے شروع ہونے کا امکان، یوم عاشور 6 جولائی کو متوقع

نیا اسلامی سال 27 جون سے شروع ہونے کا امکان، یوم عاشور 6 جولائی کو متوقع
کیپشن: نیا اسلامی سال 27 جون سے شروع ہونے کا امکان، یوم عاشور 6 جولائی کو متوقع

ویب ڈیسک: محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند 25 جون کو دکھائی دینے کے امکانات کم ہیں، جس کے پیش نظر نیا اسلامی سال 27 جون سے شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 25 جون کو سہ پہر 3 بجکر 31 منٹ پر ہو گی، تاہم اس روز پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں چاند دکھائی دینے کا امکان نہیں۔

ماہرین کے مطابق 26 جون کو دنیا کے مختلف حصوں میں چاند کے نظر آنے کے امکانات زیادہ ہوں گے، اور اسی بنیاد پر یکم محرم الحرام 27 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں یوم عاشور 6 جولائی بروز ہفتہ کو منایا جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکا میں 25 جون کو ٹیلی سکوپ کی مدد سے چاند دیکھنے کی ممکنہ گنجائش موجود ہے، تاہم عام آنکھ سے اس کا مشاہدہ مشکل ہے۔

Watch Live Public News