برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور یو اے ای نے سفارتی عملہ اور شہری ایران سےواپس بلالیے

 برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور یو اے ای نے سفارتی عملہ اور شہری ایران سےواپس بلالیے
کیپشن: برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، جرمنی اور یو اے ای نے سفارتی عملہ اور شہری ایران سےواپس بلالیے

ویب ڈیسک: ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کئی ممالک نے احتیاطی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ برطانیہ نے ایران میں موجود اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے، جبکہ سوئٹزرلینڈ نے تہران میں اپنا سفارتخانہ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیل میں موجود اپنے 64 شہریوں کو واپس نکال لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نے بھی ایران میں مقیم اپنے تمام شہریوں کا انخلا مکمل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی تناؤ کے باعث عالمی برادری کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں اور سفارتی عملے کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

Watch Live Public News