پنجاب حکومت کا زرعی آمدن پر ٹیکس میں بڑا اضافہ

پنجاب حکومت کا زرعی آمدن پر ٹیکس میں بڑا اضافہ
کیپشن: پنجاب حکومت کا زرعی آمدن پر ٹیکس میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زرعی آمدن پر ٹیکس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے مالی سال میں اس مد میں ساڑھے 10 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 200 فیصد زیادہ ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وہ زرعی فارمز جو تجارتی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ان پر اب کارپوریٹ ٹیکس کے اصول لاگو ہوں گے۔ اس کے علاوہ زیادہ آمدن رکھنے والے افراد پر "سپر ٹیکس" بھی نافذ کیا گیا ہے۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زرعی آمدنی پر ٹیکس نہ دینے، ریٹرن جمع نہ کروانے یا مقررہ وقت پر ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یہ تمام اقدامات زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے تحت کیے گئے ہیں، جس کا مقصد زیادہ آمدن والے زمینداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا اور محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔

Watch Live Public News