انکم ٹیکس میں مزیدکمی کی تجویز قائمہ کمیٹی خزانہ نے منظور کرلی

 انکم ٹیکس میں مزیدکمی کی تجویز قائمہ کمیٹی خزانہ نے منظور کرلی
کیپشن: انکم ٹیکس میں مزیدکمی کی تجویز قائمہ کمیٹی خزانہ نے منظور کرلی

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں رد و بدل کی تجاویز منظور کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں انکم ٹیکس سے متعلق شق وار منظوری کا عمل مکمل کیا گیا۔

کمیٹی نے 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔ اس سے قبل بجٹ میں اس آمدنی پر 2.5 فیصد ٹیکس تجویز کیا گیا تھا، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہی شرح 5 فیصد تھی۔

اجلاس میں کارپوریٹ سیکٹر کے لیے بھی ریلیف تجویز کیا گیا، جس کے تحت سپر ٹیکس کی شرح میں 0.5 فیصد کمی کی تجویز منظور کی گئی ہے۔

یہ تجاویز آئندہ بجٹ کی منظوری کے عمل کا حصہ ہیں اور اس کا مقصد تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنا اور معیشت میں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Watch Live Public News