شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور،عدالت نے بڑافیصلہ سنادیا

شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور،عدالت نے بڑافیصلہ سنادیا
کیپشن: 9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے شادمان آتشزدگی کیس میں اہم قانونی ریلیف مل گیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی خصوصی سماعت کے دوران جج منظر علی گل نے سنایا۔ سماعت کے دوران شاہ محمود قریشی کی طرف سے وکلاء رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ملک نے گزشتہ روز دلائل مکمل کیے تھے۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے کئی ماہ قبل تھانہ شادمان میں درج آتشزدگی کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ اسی مقدمے میں عدالت نے کچھ روز قبل سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بھی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے اظہار مسرت کیا اور اسے انصاف کی فتح قرار دیا۔

Watch Live Public News