70 سالہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں

70 سالہ ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں

ویب ڈیسک: اسپین میں  70 سالہ ڈرائیور  نے ٹریفک پولیس پر  شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں، اہلکاروں کو جان بچانے کے لیے قریبی ریسٹورنٹ میں پناہ لینا پڑی۔

یہ واقعہ اسپین کے علاقے کاتالونیا کے ایک قصبے اس وقت پیش آیا جب 70 سالہ ڈرائیور کو   ٹریفک پولیس نےروڈ پر  مشکوک انداز میں ڈرائیونگ کرتے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر روکا۔ پولیس کے روکنے پر ڈرائیور نے سخت لہجے میں کہا ’مجھے تمہیں کچل دینا چاہیے تھا!" اس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

پولیس کو شبہ ہوا کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں ہے، جس پر اس سے الکوحل ٹیسٹ لیا گیا ,جب اس سے دوبارہ ٹیسٹ دینے کا کہا گیا تو وہ غصے میں آگیا اور پولیس اہلکاروں کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئے بولا: "اب میں تمہیں مار ڈالوں گا!"

اس کے بعد اس نے اپنی وین کا پچھلا حصہ کھولا اور شہد کی مکھیوں کو ٹریفک پولیس اہلکاروں پر چھوڑ دیا، دونوں اہلکاروں کو جان بچانے کے لیے قریبی ریسٹورنٹ میں پناہ لینا پڑی، مگرمکھیوں کے حملے سے بچ نہ سکے۔

واقعے کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےاسے گرفتار کر لیا۔ چند گھنٹوں بعد عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر کے انہیں کورٹیزون دیا گیا تاکہ مکھیوں کے ڈنک سے ہونے والی سوزش کم ہو سکے۔

Watch Live Public News