نیشنز کپ والی بال؛ پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

نیشنز کپ والی بال؛ پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان والی بال ٹیم نے اے وی سی نیشنز کپ 2025 کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا.

بحرین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے  انڈونیشیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی, قومی والی بال ٹیم نے انڈونیشیا کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرایا.

پہلا سیٹ انڈونیشیا کے نام رہا، پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے مسلسل تین سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا, پاکستان نے میچ 20-25، 25-21، 25-20 اور 25-17 سے جیتا.

قومی والی بال ٹیم ایونٹ میں تین میچز کھیل کر ناقابلِ شکست ہے, پاکستان نے ایونٹ میں فلپائن، چائنیز تائپے اور انڈونیشیا کو شکست دی ہے, ایونٹ کے سیمی فائنل میچز 23 جون کو کھیلے جائیں گے. 

Watch Live Public News