ویب ڈیسک: پاکستانیوں کی جانب سے سالانہ ایک ارب ڈالر کی آن لائن خریداری کا انکشاف ، فیس بک ، گوگل یوٹیوب اور دیگر بین الاقوامی پلٹ فارمز پر 5 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز منظور ۔
دستاویز کے مطابق فیس بک، گوگل، علی بابا، نیٹ فلیکس سمیت بھاری آن لائن ادائیگیاں کی گئیں ہیں، پاکستانیوں کی آن لائن سالانہ شاپنگ 317 ارب روپے سے تجاوز کر گئی دستاویز
حکومت نے نئے بجٹ میں غیر ملکی وینڈرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے، آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد 4 کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ ہے۔
فیس بک پر ادائیگیوں کی مد میں 123 ارب روپے سے زیادہ ادائیگیاں کی گئیں، ایپ، آئی ٹیونز کو 5.14 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔
دستاویز کے مطابق گوگل کو 5.94 ارب کی ادائیگی کی گئی ،علی ایکسپریس پر 4.9 ارب روپے کی شاپنگ کی، نیٹ فلیکس 2.79 ارب، علی بابا 2 ارب ڈالر، ٹیمو پر 1.82 ارب کی ادائیگی کی گئی۔
شاپی فائی پر 1 ارب روپے سے زیادہ کی مالی ٹرانزیکشنز کی گئیں، دیگر غیر ملکی آن لائن بزنس پلیٹ فارمز پر 281 ارب سے زیادہ شاپنگ کی گئی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ڈیجیٹل پروسیڈز ایکٹ کی منظوری دے دی۔