ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

عدالت نے اسلام آباد پولیس کو ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا، عدالتی حکم کے مطابق   ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو گرفتار کرکے 25 جون کو عدالت پیش کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف ریفرنس میں عدالت نے طلب کیا تھا، عدالت کے طلب کرنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پیش نہیں ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری نیب آرڈیننس کے سیکشن 16-8 عمل میں لائی گئی ہے۔

نیب آرڈینینس کے تحت تحت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں، عدالتی احکامات کی تعمیل میں ناکامی کو قانون کی راہ میں رکاوٹ سمجھا جائے گا۔

Watch Live Public News