(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ روز کے دوران آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس نہیں لگائی جائے گی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےالعریبیہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 60 روز کے دوران آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ فیس نہیں لگائی جائے گی،آبنائے ہرمز میں کوئی فیس نہیں ہوگی، چاہے ٹرانزٹ ہو یا سروسز۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 47 سال میں پہلی بار امریکا اور ایران کو ایک میز پر لانے میں کامیاب ہوا، پاکستان نے ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ تباہ کن تھی اور اس کا معیشت پر منفی اثر پڑا، امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تین تکنیکی ٹیمیں شریک ہیں،تکنیکی کمیٹیاں جوہری فائل، منجمد فنڈز اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔