فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

(ویب ڈیسک ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈمارشل کا کردار لائق تحسین ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں ،ہم مستقبل کیلئے مزید بہتر کام کرنا چاہتے ہیں ۔امن کیلئے ایران کے مثبت کردار کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے، لبنان کی صورتحال پر تشویش ہے،امریکی صدر لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ۔پچھلے چند گھنٹوں میں ہم نے بہترین پیشرفت کی ہے،معاملات پر مثبت گفت و شنید کی ضرورت ہے،آج امن ، ترقی اور بحران کے خاتمے کیلئے عظیم دن ہے،تعمیری مذاکرات کے مثبت نتائج حاصل ہونگے۔

Watch Live Public News