(ویب ڈیسک)حج 2027 کیلئے رجسٹریشن مفت ہے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
حج 2027 کی رجسٹریشن "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر ہوگی۔سرکاری اور نجی حج اسکیم، دونوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی۔ رجسٹریشن کے بغیر حج 2027 کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی جا سکے گی۔
عازمینِ حج 2027 کے لیے کارآمد پاسپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا ضروری ہے۔ایک خاندان کے افراد مشترکہ طور پر رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے۔حج رجسٹریشن ملک بھر کے مقررہ بینکوں سے کرائی جا سکے گی۔عازمین گھر بیٹھے آن لائن بھی حج رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
وزارتِ مذہبی امور نے حج 2027 کی رجسٹریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا۔ رجسٹریشن کے بعد ہی سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب ممکن ہوگا۔
حج 2027 کے خواہشمند افراد کو بروقت رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ دنوں حج پالیسی کی منظوری دی تھی۔