کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد بھی مسجد الحرام ، مسجد نبوی ﷺ میں نماز پڑھ سکیں گے

کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد بھی مسجد الحرام ، مسجد نبوی ﷺ میں نماز پڑھ سکیں گے
کورونا کے غیر ویکسین شدہ افرادکو بھی مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد نُسک ایپ سےعمرہ پرمٹ بھی لے سکتےہیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کے2500 مقامات تیار کرلیے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کوباہرنکلنے تک ہر سہولت فراہم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ 2020 میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں غیر ویکسین شدہ افراد کے داخلت پر پابندی عائد تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔