پبلک نیوز: افواج پاکستان کی طرف سے افغانستان میں دہشتگردی کے مراکز کے خلاف کارروائی پر عوام نے اپنی راۓ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے ملک میں دہشتگردی پھیلائے گا، پاک فوج اسکو نہیں چھوڑے گی، فوج جو کر رہی ہے بلکل صحیح کررہی ہے، فوج نہ ہوتو ہم رات کو سو نہیں سکتے۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کاوشوں اور کارروائیوں کے متعلق عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی دشمن پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے گا تو پاک فوج اسکو منہ تور جواب دے گی اور ہم پاک فوج کے اقدامات کیساتھ کھڑے ہیں،ہماری پاک فوج میں اتنی صلاحتیں موجود ہیں کہ ہر قسم کی دہشتگردی سے ملک کا دفاع کرسکتی ہے۔
عوام نے کہا ہے کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں ان شہداء کو جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس ملک کا دفاع کیا،جو بھی ہمارے ملک میں دہشتگردی پھیلائے گا، پاک فوج اسکو نہیں چھوڑے گی، فوج جو کر رہی ہے بلکل صحیح کررہی ہے، فوج نہ ہوتو ہم رات کو سو نہیں سکتے،تحریک طالبان افغانستان کی سرحد استعمال کرکے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔
عوام نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،ہم آرمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کو ایسا سبق سکھائیں جو وہ ساری زندگی یاد رکھیں،ہم پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف کاروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاک فوج ہمارا فخر ہے اور یہ ایک ورلڈ ڈسپلن ادارا کے جس نے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے ملک کا دفاع کرسکتی ہے۔
عوام نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،ہمارے لیے یہ بہت خوش آئین بات ہے کہ پاک فوج ہمارے دفاع کے لیے موجود ہے،پاک فوج نے جو دہشتگردوں کو نست و نابود کیا ہے ہم اسکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔