ملک بھر میں بجلی، گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کیپشن: ملک بھر میں بجلی، گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پبلک نیوز: بجلی اور گیس چوروں کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن   نقوی کی ہدایت پر   بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ وزیرداخلہ نے اس سلسلے میں ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔

وزیر داخلہ  کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ ایف آئی اے حکام نے یونان کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس ناسور کا خاتمہ ہوسکے۔
اجلاس کو بریفنگ میں کہا گیا کہ ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی سے پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔  وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے  تمام   ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

Watch Live Public News