ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے ٹھٹہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس میں صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔
یادرہے صدر مملکت آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری تھی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی ۔
صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل ارشد تبریز نے موقف اختیا رکیا کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، اس بنا پر صدر مملکت کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔
جس پرعدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔
ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن کے علاوہ علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر بھی شامل ہیں۔