جلاؤ گھیراؤ کیس میں حافظ فرحت کی درخواست ضمانت منظور

جلاؤ گھیراؤ کیس میں حافظ فرحت کی درخواست ضمانت منظور
کیپشن: جلاؤ گھیراؤ کیس میں حافظ فرحت کی درخواست ضمانت منظور

پبلک نیوز: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حافظ فرحت کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔

عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حافظ فرحت کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 2 لاکھ روپے مچکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔