واش روم میں گرنے سے پرویز الہیٰ کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں ، میڈیکل رپورٹ

واش روم میں گرنے سے پرویز الہیٰ کی 4 پسلیاں ٹوٹ گئیں ، میڈیکل رپورٹ

(ویب ڈیسک ) پرویز الہٰی  کے  اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے  کی  تفصیلی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  سپریڈنٹ اڈیالہ نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع کروا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق   واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں ہیں ، پسلیوں میں فریکچر ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا۔ پرویز الہٰی کو ڈاکٹرز نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   پرویز الہٰی کو گرنے سے سر پر بائیں طرف نیل کا چوٹ کا نشان موجود ہے،  واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے،  پرویز الہٰی کو بائیں آنکھ کے قریب بھی واش روم میں گرنے سے چوٹ آئی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق  پرویز الہٰی کے بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی،  پرویز الہٰی کی چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے، پرویز الہٰی کا بائیاں گھٹنا بھی واش روم میں گرنے سے زخمی ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  پرویز الہٰی کے ایکسرے جیل میں  لیے گئے ،  پرویز الہٰی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سینئر ڈاکٹرز نے کیا،   ڈاکٹرز کی ٹیم نے جنرل سرجن،ماہر کارڈیولوجسٹ اور ارتھوپیڈک شامل تھے۔