غائب کرنےسےمسائل حل نہیں ہوں گے،سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کردیں:زرتاج گل

غائب کرنےسےمسائل حل نہیں ہوں گے،سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کردیں:زرتاج گل
کیپشن: غائب کرنےسےمسائل حل نہیں ہوں گے،سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کردیں:زرتاج گل

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیاجارہا ہے، کیسز کے ذریعے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں تاکہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں،غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کردیں،حکومت صرف تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز اور ہمیں اس لئے توڑا جا رہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں،رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے پی ٹی آئی ابھی بھی اپنی ضمانتیں کرا رہی ہے، کیسز کے ذریعے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں،تحریک انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیاجاتاہے۔

زرتاج گل  نے کہاکہ تحریک انصاف کو دہشتگرد بناکر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے،حکومت کو ملک کا خیال نہیں،وزیراعظم کا رویہ بھی غیر سنجیدہ ہے،حکومت صرف تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔جعفرایکسپریس حادثے کو لے کر تحریک انصاف کارکنان کے گھروں پر رہڈ ہورہےہیں،غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کردیں۔

زرتاج گل  نے مزید کہا کہ حکومت اردلی کی ہے، کسی کام کی نہیں، انکاتو ووٹ بھی عوام کی امانت نہیں،ہمارے لوگوں کو ٹویٹ اور ریٹویٹس کرنے پر اٹھایا جا رہا ہے۔

26نومبر احتجاج کیس: زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع،راجا بشارت کی منظور

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی ایم این اے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی جبکہ پارٹی رہنما راجا بشارت کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے زرتاج گل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔ زرتاج گل اپنی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے متعلقہ مقدمہ میں 5 مئی تک پی ٹی آئی ایم این اے کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

کیس کی اگلی سماعت پر زرتاج گل کے وکلاء کی جانب سے درخواست ضمانت پر دلائل دیے جائیں گے۔

زرتاج گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

راجا بشارت

پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت نے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے 5 مئی تک راجہ بشارت کی ضمانت 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

جج طاہر عباس سپرا نے ہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں، اگر آپ شامل تفتیش نہیں ہوتے تو اگلی سماعت پر تمام ملزمان کی ضمانتوں پر تاریخ پڑ جائے گی۔

راجہ بشارت اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ آبپارہ، کوہسار اور سیکریٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔

Watch Live Public News